Entertainment

[Entertainment][bleft]

Birthday Wishes

[Birthday%20Wishes][bsummary]

Alone Status

[Alone%20Status][grids]

Women Quotes

[WomenQuotes][twocolumns]

long khane ke fayde in urdu

 ہفتے میں 2,3بار لونگ کھالیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ سب دنگ رہ جائیں گے

long ke fayde in urdu, raat ko long khane ke fayde, long ke nuksan, long kay faiday in urdu, long k faidy, long k faiday, long ka istemal, long ke fayde bataen

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گھر میں پائی جانے والی عام سا مصالحہ جس کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے ، جی ہاں لونگ نہ صرف ہمارے کھانوں کو ذائقہ دار بناتی ہے بلکہ اس کا استعمال ادویہ سازی میں بھی کیا جا تا ہے۔لونگ میں کیلشئیم اور دیگر بنیادی منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ لونگ کو بہت سی بیماریوں کے علاج میںاستعمال کیا جاتا ہے۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ لونگ دیگر جوڑوں سے متعلق مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کئی مطالعوں سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ لونگ میں Isoflavones کی موجودگی کے سبب یہ سن یاس سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ ہارمونز کی متوازن سطح کو برقرار رکھنے اور Mood Swings سے بچاؤ میں بھی مدد دیتی ہے۔بریسٹ کینسر سے محفوظ رکھتی ہے لونگ کا روزانہ استعمال بریسٹ کینسر اور پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لونگ میں Flavonoids کا ذخیرہ پایا جاتا ہے دل کے امراض کا علاج ماہرین غذائیت تجویز کرتے ہیں کہ ایسے فراد جن میں موروثی طور پر دل کے امراض پائے جاتے ہیں یا جو قلبی امراض سے دوچار ہیں۔ انہیں ہفتے میں سے دو سے تین مرتبہ اپنی غذا میں لونگ کا استعمال ضرور کرنا چا ہئے۔ یہ ہارٹ اٹیک اور اسٹروکس سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔مزید برآں اس میں موجودCoumarins دل کی شریانوں میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے اور دل کے پٹھوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ لونگ میں شامل اینٹی ایجنگ مادے جلد کی لچک بر قرار رکھتے ہوئے نمایاں لکیریں اور بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ جلد کے لیے بنائی جانے والی مضوعات جن میں لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے ان میں جلد کے ٹشوز کی مرمت کی خاص صلاحیت پائی جاتی ہے۔

No comments: