anjeer ke fayde
ایک ہفتے تک انجیر کو پانی میں بھگو کر صبح کھائیں تو جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان کر آزمائے بغیر نہیں سکیں گے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت بیش بہا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ انجیر کھانے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انجیر صحت بخش اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، ماہرین کا کہنا ہےکہ موٹاپے سے تنگ افراد دن میں انجیر کے چار سے پانچ دانےکھائیں، جو جسم کو درکار کیلوریز کے لئے کافی ہیں۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سیکافیمقدارمیں ہوتے ہیں۔ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاءکے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسکا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں فولاد‘ کیلشیم اور فاسفورس جیسے اجزاءشامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک انجیر انسانی جسم کو درکار فولاد کی دو فیصد ضرورت کو پوری کرتا ہے۔انجیر میں کچھ خاص قسم کی کیلوریز بھی پائی جاتی ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں انجیر کا ضرور استعمال کریں،کیوں کہ ایک انجیر میں صرف 47 کیلوریز ہوتی ہیں۔خون کے دباؤ کا شکار افراد کے جسم میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحال کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوا ہے. پوٹاشیم سے بھرپور انجیر بلڈپریشر کو کم کر سکتی ہے۔انجیر میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹ کسی بھی دیگر پھل کی نسبت زیادہ معیاری ہوتے ہیں اور یہ مرکبات ایسے مادوں کو خارج کر دیتے ہیں، جو خون کی نالیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اینٹی آکسائیڈینٹ کینسر سے بچاؤ کا بھی موجب ہیں۔
No comments: